این اے 120 ضمنی الیکشن، پاک فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع، بائیو میٹرک مشینیں بھی سٹاف کے حوالے کی جائینگی

09 ستمبر 2017

لاہور (خبر نگار) حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے کام کا آغاز گزشتہ روز فوج کی نگرانی میں پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان پریس لاہور میں شروع کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمشن نے تین لاکھ 35 ہزار سات سو 3,35,700 بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا آرڈر دیا ہے۔ علاوہ ازیں گیارہ ہزار XIV Statement Form Account پرنٹ کئے جائیں گے بیلٹ پیپرز کی ترسیل 14 ستمبر 2017ء کو ڈی آر او این اے 120 کے دفتر میں فوج کی نگرانی میں کی جائے گی جبکہ 16 ستمبر کو دیگر الیکشن میٹریل کے ساتھ بیلٹ پیپرز بھی پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کر دیئے جائیں گے اس کے علاوہ بائیو میٹرک مشینیں بھی متعلقہ سٹاف کے حوالے کی جائیں گی۔