این اے 120، پی ٹی آئی کی خاتون کارکن پر تشدد، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ

09 ستمبر 2017

لاہور (سٹاف رپورٹر) حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی خاتون کا رکن پر تشدد پر قلعہ گجر سنگھ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ یہ مقدمہ پی ٹی آئی کی خاتون رکن ندا لقمان کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔