چھانگا مانگا: نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی ختم کرلی
چھانگا مانگا (نامہ نگار) گاؤں کوٹ چاند خاں چک 17 میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ نور احمد حجام کے 17 سالہ بیٹے امجد عرف بگڑ نے گزشتہ روز گھر میں پڑے پستول سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی۔