بنگلہ دیش حکومت نے مسلم ہینڈز کو روہنگیا مسلمانوں کی امداد کی اجازت دیدی، ترک وزیر خارجہ کا متاثرین کے کیمپس کا دورہ

09 ستمبر 2017

اسلام آبا د ، انقرہ (آن لائن) بنگلہ دیش حکومت نے مسلم ہینڈز کو کاکس بازار کے علاقے میں مقیم روہنگیا مسلمانوں کیلئے امدادی کام کی اجازت دیدی ہے۔ اس سے پہلے بنگلہ دیشی حکومت نے میانمار حکومت کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے تمام فلاحی تنظیموں پرپابندی لگادی تھی۔ ادھر ترک وزیر خارجہ مہلت چاوش آولو نے بنگلہ دیشی ہم منصب کے ساتھ میانمار سے ہجرت کرکے بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ کیا۔ ڈھاکہ میں ترک وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اردگان نے روہنگیا مہاجرین کی بھرپور مدد کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔