نوازشریف کی رخصتی میں فوج کا کوئی کردار نہیں، محاذآرائی کا راستہ غلط ہے: نثار

09 ستمبر 2017

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما چودھری نثار نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کی رخصتی میں فوج کا کوئی کردار نہیں۔ سپریم کورٹ اور فوج سے محاذ آرائی کا راستہ غلط ہے، ہماری فوج سے کوئی لڑائی نہیں۔ نجی ٹی وی کے انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ محاذ آرائی سے ہم اپنی پوزیشن بہتر نہیں بلکہ کمزور کریں گے۔ محاذ آرائی کا مشورہ دینے والے لوگ پارٹی میں اقلیت میں ہیں۔ محاذ آرائی سے سیاسی مقاصد حل نہیں ہوسکتے۔ چودھری نثار نے کہا کہ سیاست ایک آرٹ اور سائنس ہے جو ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔