بھارت: چلتی گاڑی میں تین افراد کی ازبک خاتون سے اجتماعی زیادتی

09 ستمبر 2017

نئی دہلی(این این آئی) بھارتی دارالحکومت میں ازبکستان سے آئی ہوئی ایک خاتون کو دو افراد نے چلتی گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون کی شکایت پر ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جبکہ اس معاملے میں پوچھ گچھ کیلیے چند افراد کو حراست میں بھی لیا جاچکا ہے۔ خبروں سے پتا چلتا ہے کہ یہ ازبک خاتون (جس کا نام نہیں بتایا گیا) پیر کی رات ساڑھے نو بجے دہلی کے علاقے ساکت میں ایک شاپنگ مال جانے کیلیے رکشے میں سوار تھی مگر وسنت کنج کے مقام پر یہ رکشہ خراب ہوگیا۔ خاتون کسی دوسرے رکشہ یا ٹیکسی کے انتظار میں فٹ پاتھ پر کھڑی ہوگئی لیکن دس منٹ بعد ایک سفید کار اس کے سامنے آکر رکی جس میں تین مرد سوار تھے۔ انہوں نے ازبک خاتون کو زبردستی کار میں گھسیٹ لیا اور کار چلا دی جبکہ ڈرائیور کے دو ساتھیوں نے چلتی کار ہی میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔