جہانگیر ترین، شاہ محمود جلسہ میں نہیں آئے سکیورٹی کے سخت انتظامات، عمران مجھے کیوں نکالا نغمے پر مسکراتے رہے، عوامی تحریک کی بھی شرکت

09 ستمبر 2017

لاہور (خصوصی نامہ نگار + سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کے جلسے میں عوامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کی بھی شرکت جبکہ عمران کی پنڈال میں آمد پر شاندار آتش بازی بھی کی گئی۔ جلسے میں جہانگیر خان ترین اور شاہ محمود قریشی شریک نہیں ہوئے۔ شیخ رشید کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی لیکن عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے شریک نہیں ہوئے۔ عمران ’’مجھے کیوں نکالا‘‘ کے نغمے پر مسکراتے رہے۔ جلسے میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ جلسہ شروع ہونے سے کئی گھنٹے پہلے ہی فیروزپور روڈ کو خاردار دتاریں لگاکر بند کردیا گیا تھا۔