ابتدائی طبی امداد کا عالمی دن آج خودکشی سے ممانعت کا کل منایا جائیگا

09 ستمبر 2017

اسلا م آ با د (آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ابتدائی طبی امداد کا دن آ ج ہفتہ کو منا یا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدکسی بھی ناگہانی صورتحال اور حادثات کی شکل میں ابتدائی طبی امداد کے ذریعے انسانی زندگی بچانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور فرسٹ ایڈ کے متعلق عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں محکمہ صحت اور شعبہ طب سے وابستہ اداروں، ریسکیو اداروں اور تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز اور تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں خودکشی سے ممانعت کا عالمی دن کل اتوار کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد خود کشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام اور اس کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔