امریکہ بھارت کو ایف16 اور18 طیارے فروخت کریگا، ٹرمپ انتظامیہ نے کانگرس کو آگاہ کر دیا

09 ستمبر 2017

واشنگٹن (آن لائن) ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کو ایف سولہ اور ایف اٹھارہ طیاروں کی فروخت کی مکمل حمائت کی ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کانگرس کو آگاہ کیا ہے کہ وہ ایف سولہ اور ایف اٹھارہ طیاروں کی بھارت کو فروخت کی بھرپور حامی ہے ۔ امریکی ارکان کانگرس اور بیوروکریٹس بھی ان لڑاکا طیاروں کی بھارت کو فروخت کے عمومی طور پر حامی ہیں اور وہ اب اسے ایک معاہدے کے طور پر پیش کر رہے ہیں جس سے امریکہ کا بھارت کے ساتھ تجارتی خسارہ بھی کم ہو جائے گا اور امریکہ میں بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ۔