گزشتہ روز عالمی یوم خواندگی منایا گیا‘ جنوبی پنجاب میں سکولوں میں سولر سسٹم کی تنصیب کا کام وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف کی نگرانی میں جاری۔
انسانی شعور کے بند دریچوں کے قفل کھولنے کیلئے تعلیم بنیادی کردار ادا کرتی ہے‘ دنیا بھر میں اس وقت جتنی بھی ترقی یافتہ قومیں ہیں‘ انکی ترقی میں تعلیم کا بہت اہم کردار ہے۔ ہمارے ہاں ہر سال یوم خواندگی تو زوروشور سے منایا جاتا ہے‘ ملک بھر میں سیمینارز‘ کانفرنسز اور مباحثوں سمیت دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے مگر اسکے خاتمے کیلئے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے جاتے۔ صرف خواندگی کا دن منانے سے جہالت کے اندھیرے دور نہیں ہوسکتے۔ مگر اس کیلئے کوئی عملی کردار بھی سامنے آنا ضروری ہے۔ شرح خواندگی میں اضافے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کردار نمایاں نظر آتا ہے۔ وہ پنجاب بھر میں تعلیم کے فروغ کیلئے عملی طور پر کوشاں نظر آتے ہیں۔ سرکاری سکولوں کی اپ گریڈنگ کے علاوہ بنیادی ضروریات پوری طرح خیال کیا جارہا ہے۔ اس وقت میاں شہبازشریف کی زیرنگرانی بجلی سے محروم 20 ہزار سرکاری سکولوں کو سولر سسٹم دینے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ رواں سال کے دسمبر تک جنوبی پنجاب میں 10 ہزار 800 سکولوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ باقیماندہ سکولوں کی 2018ءمیں بجلی کی فراہمی یقینی بنائے جانے کا امکان ہے۔ پنجاب میں دانش سکولوں کا تجربہ کامیابی سے جاری ہے۔ پنجاب میں انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے جس سے پورے ملک کے ہونہار طلبہ و طالبات استفادہ کررہے ہیں۔ ”پڑھو پاکستان بڑھو پاکستان“ کے لوگو کے تحت پنجاب سے پورے ملک میں تعلیم کے شعبے میں پیشرفت جاری ہے۔ شرح خواندگی میں اضافے کیلئے مرکز اور دیگر صوبوں کیلئے پنجاب کو رول ماڈل بنانے کی ضرورت ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38