برمی مسلمانوں کی دل کھول کر مدد کی جائے:اسعد تھانوی
کراچی (پ ر) مجلس ائمہ مساجد کے سرپرست اعلیٰ ڈاکٹرمولانا اسعد تھانوی صدر مجلس علامہ عبداللہ نیز تمام آئمہ نے برما کے مسلمانوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی اورکہا ہے کہ برما کی ظالم فوجی حکومت کی ظلم وسفاکی کو انسانیت کی توہین قرار دیا ہے۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ برمی حکومت سے احتجاجاً فوراً سفارتی تعلقات منقطع کرنے اوربرہمی مسلمان بھائیوں کی کھلے دل سے ہر طرح کی مدد کرے۔