ترقیاتی کاموں کا جلد آغاز کر کے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ، معید انور

09 ستمبر 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہاکہ علاقائی و بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کا فوری آغاز کرکے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے ، یہ ہدایات انہوں نے بہاد رآباد فیملی پارک سے متصل سڑک کی استرکاری کے حوالے سے معائنہ کرتے ہوئے دیں ۔ چیئرمین معید انور نے اس موقع پر کہا کہ بلدیہ شرقی میں بالترتیب تمام اندرونی گلیوں کی استرکاری کے عمل کو یقینی بنایا جارہا ہے جس سے علاقہ مکینوں کو سہولت ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بہترین لائحہ عمل مرتب کرکے اقدامات یقینی بنائے جائیں جس سے عوام طویل مدت تک فیض یاب ہوتے رہیں ، مزید براں انہوں نے مرکزی دفتر کے عقب میں اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب و درستگی کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اور علاقے کی مسجد کے منتظمین سے مسائل سننے کے بعد موقع پر ہی مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کیئے ۔