اقوام متحدہ روہنگیا مسلما نو ں کی نسل کشی رکوانے میں کر دار ادا کرے ،صومیہ خا ن

09 ستمبر 2017

کراچی ( کلچرل رپو رٹر) سنگر اور سما جی رہنما صو میہ خا ن نے میا نمار میں روہنگیا مسلما نو ں پر ریا ستی تشدد کی مذمت کر تے ہوئے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ روہنگیا مسلما نو ں کی نسل کشی رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے ۔ انہو ں نے کہا کہ روہنگیا مسلما ں صدیو ں سے وہاں آباد ہیںاور میانمار کی حکو مت انہیں اپنا شہری تسلیم نہیں کر تی ۔ وہ صحت و تعلیم اور روزگار کی سہو لتوں سے محروم ہیں ۔ 10 لا کھ سے زائد روہنگیا مسلما نو ں پر میا نمار میں زمین تنگ کر دی گئی ہے معصوم بچو ں سمیت خواتین اور معمر افراد کو بھی ظلم و تشد د بنا یا جا رہا ہے ۔ 90 ہزار سے زائد افراد کی ہلا کت لمحہ فکر یہ ہے ۔