بر می مسلمانو ں کا قتل عام بند کیا جا ئے ، نعما ن مو رس تنویر
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر) مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ سندھ کے سینئر نا ئب صدر نعمان مو رس تنویر نے کہا کہ روہنگیا ( بر ما ) کے معصوم مسلما نو ں کے قتل عام کا خو نی سلسلہ آخر کب تک جاری رہے گا ۔ روہنگیا حکو مت کی آشیر باد کے ساتھ فوجی بر بر یت کا یہ بھیا نک کھیل فوری بند ہو نا چاہئے حیر ت ہے کہ عالمی ضمیر سو یا ہو اہے اور امریکہ بہا در خا مو ش تما شائی بنا ہوا ہے ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ اگر دنیا میں کسی بھی جگہ غیر مسلم اقلیت کیساتھ ایسا ہو تا تو دنیا کی سپرپاور او راقوام متحدہ کی آتش فشاں کی طرح پھٹ پڑتے کیا روہنگیا کی اقلیت انسان نہیں ہیں کہ نہتے معصوم لو گوں کو قتل اور املا ک و پورے پورے گاﺅ ں نذر آتش کئے جارہے ۔