لانڈھی انڈسٹریل زون کے مفادات ترجیحات میں شامل ہیں، جان محمد بلوچ
کراچی(اسٹاف رپو رٹر)چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے کہا ہے کہ بلدیہ ملیر کی عوام کے ساتھ ساتھ لانڈھی انڈسٹریل زون کے مفادات ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ،یونس چورنگی تا ایکسپورٹ پروسیسنگ زون نالے کی بلاکیچ کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی اشد ضرورت ہے، انڈسٹریز کا پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ہے جس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ،متعلقہ یوسیز ایک مضافاتی علاقوں پر مشتمل ہیں ان میں رہنے والوں کی ہر ممکنہ وسائل کو استعمال میں لاتے ہوئے تمام سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں ہے،عوامی مفادات کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ،عوام کو درپیش مسائل کے خا تمے کیلئے ہر ادارے کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسڑی کے نمائندوں سے ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ نے ملاقات کے دوران کہا کہ انڈسٹریز کے نکاسی آب کے مسائل کے خاتمے کیلئے انڈسٹریز کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرینگے۔لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسڑی کے تعاون سے یونس چورنگی تا ایکسپورٹ پروسیسنگ زون نالے کی بلاکیچ کا خاتمہ یقینی بنا یا جائے گا۔