روہنگیا مسلمانو ں کی نسل کشی کے خلاف مسلم امہ کر دار ادا کر ے ‘ممتا ز انصاری

09 ستمبر 2017

کراچی ( اسٹاف رپو رٹر) محبا ن پاکستان تحریک کے چیئر مین ممتاز حسین انصاری ، وائس چیئر مین آفتاب احمد دانش ‘جنر ل سیکر یٹری ، ڈاکٹر شکیل احمد ، سیکر یٹری اطلا عات محمد نعیم اقبا ل ، اراکین عوامی رابطہ کو نسل محمد شمس الدین ، محمد اکرام اللہ صدیقی ، محمد علا ﺅ الدین ، سلیم شاہد ، محمد جا وید اسلم ،کلیم احمد کلیمی ، صغیر احمد قادری ، محمد شمیم اختر و دیگر نے مشترکہ بیا ن میں عالمی بر ادری اور مسلم امہ با لخصوص دولت مند مسلم ممالک سے پر زور اپیل کی ہے کہ میا نمار کے مسلما نو ں کی نسل کشی رکوانے اور رنگو ن حکو مت کے مظالم کا شکار مسلما نو ں کی مدد کر نے کیلئے اپنا کر دار ادا کریں ۔ فوری طور پر اقوام متحدہ اور مسلم اتحا دی فوج میا نما ر پہنچ کر مظلو م مسلما نو ں کو تحفظ فراہم کریں انہو ں نے بحریہ ٹاﺅن کے ملک ریاض برمی مسلمان کی مدد کے ساتھ پاکستانی بہاریوں کی بھی مدد کریں جنہوں نے 1971 میں دفاع پاکستان کیلئے اپنا سب کچھ قربا ن کر دیا اور آج بنگلہ دیش کے پنا ہ گزین کیمپو ں میں محصور جب الو طنی اور پاکستان پر ستی کی سزا کاٹ کر ہے ہیں۔