پیپلز پارٹی نے سندھ میں تمام اداروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے، انو ر گجر

09 ستمبر 2017

کراچی (اسٹاف رپو رٹر) سندھ نیشنل فرنٹ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد انور گجر ، کراچی ڈویژن کے کوآرڈی نیٹر رزاق باجوہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو تمام اختیارات کے ساتھ برقرار رکھنے کا حکم دے کر عوام کی ترجمانی اور اداروں کی حوصلہ افزائی کی ہے ۔ پیپلز پارٹی نے سندھ میں تمام اداروں کو یرغمال بنا کر انہیں اپنا غلام بنایا ہوا ہے ۔ اگر عدلیہ آزاد اور خود مختار نہ تو زرداری ٹولہ سندھ کی ایک ایک انچ فروخت کرکے ہضم کر جائے گا ۔ پیپلز پارٹی نے اپنے 9 سالہ دور حکومت میں پولیس سمیت تمام اداروںمیں ٹرانسفر اور بھرتیوں کی خریدو فروخت کی سیل لگا رکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ (ن) اور زرداری لیگ کی مفاہمت سے سب سے بڑا نقصان سندھ اور یہاں کے عوام کے ساتھ ہو رہا ہے کیونکہ پیپلز پارٹی سندھ کو اپنی جاگیر سمجھ کر وڈیرے کی اوطاق کی طرح چلا رہے ہیں۔