اقوام متحدہ میانمار میں نہتے مسلمانوں کی نسل کشی رکوائے ‘ ڈاکٹر صالح ظہور

09 ستمبر 2017

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) برما میں ڈیڑھ سوسال سے زائد عرصہ سے آباد مسلمانوں کے خلاف میانمار حکومت کا سفا کانہ برتاﺅ ‘ بدترین نسل کشی اور تذلیل انسانیت ناقابل برداشت ہے ۔ رونگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا اقوام متحدہ اسلامی ممالک کے سربراہان اور حقوق انسانی کی تنظیمیں فوری نوٹس لیں اور 34ممالک کی اسلامی فوج مظلوم و مجبور مسلم اقلیت کو انصاف دلائے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ شیر بنگال کے قائد ڈاکٹر صالح ظہور نے برمی مسلمانوں پر میانمار میں ظلم کے خلاف منعقد ہ عہدیداران و اراکین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔