کوک اسٹوڈیو سیزن 10کی پانچویں قسط

09 ستمبر 2017
کوک اسٹوڈیو سیزن 10کی پانچویں قسط

کراچی(کلچرل رپورٹر)کوک اسٹوڈیو سیزن 10کی پانچویں قسط چار دلچسپ گیتوں کے ساتھ نشر ہوگی۔ سیزن 10کی پانچویں قسط میں شفقت امانت علی کی جانب سے مشہور شاعرفیض احمد فیض کو گیت ”بول“ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ راحت فتح علی خان اورساحر علی بگا کے گیت ”رنگیز“ باپ بیٹے کی جوڑی عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی اورسانول عیسیٰ خیلوی کے گیت ”سب مایہ ہے“ اورفراز انور اورفائزہ مجاہد کے گیت ”اجالوں میں“ شامل ہیں۔ کوک اسٹوڈیو کے سیزن10کی پانچویں قسط ڈیجیٹل میڈیا پر جمعہ کو نشر ہوگی اور9ستمبر بروز ہفتہ تمام ٹی وی چینلز پر نشر کی جائیگی۔