ہزارہ قومی موومنٹ پاکستان کا اجلاس عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا

09 ستمبر 2017

کراچی ( خصوصی رپورٹر ) ہزارہ قومی موومنٹ پاکستان کا اجلاس رابطہ آفس میٹروویل سائیٹ میں منعقد کیا گیا جس میں امتیاز گل‘ نیک محمد تنولی‘ ملک سلیم تنولی‘مشہدیٰ اعوان‘ حاجی ذوالفقار اعوان‘ سردار جنید‘ سردار طارق‘ انسپکٹر جاوید‘ سردار قمر زمان‘ عدنان خان سواتی‘ سرفراز تنولی‘ سردار محمد نذیر اور تمام ممبران نے شرکت کی۔ تمام ممبران کی باہمی مشاورت سے سردار جنید کو چیئرمین‘ حاجی ذوالفقار اعوان‘ سینئر وائس چیئرمین اور سردار طارق کو مرکزی صدرمقررکیا گیا۔