میر خدا بخش ملیر میں انتقال کرگئے
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر) پیپلز پارٹی کے سینئر نظریاتی کارکن و سابق یوسی نائب ناظم میر خدا بخش بلوچ ملیر داﺅد گوٹھ میں انتقال کرگئے جن کی نماز جنازہ زہرہ گارڈن میں ادا کی گئی اور بعد ازاں انہیں آبائی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپر دخاک کردیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں پی پی پی ضلع ملیر کے صدر و صوبائی وزیر کچی آبادی حاجی غلام مرتضیٰ بلوچ، کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر عبدالرزاق راجہ ، ڈی ایم سی ملیر کے چیئرمین جان محمد بلوچ، ایم این اے عبدالحکیم بلوچ، وائس چیئرمین ڈی ایم سی ملیر عبدالخالق مروت، پی ایس 127کے سابق صدر نعمان عبداللہ مراد، شہید بھٹو لاءکالج کے پرنسپل ریاض لنڈ ، سردار اختر یوسف عارفانی،نذیر بھٹو، لیاقت علی بلوچ،پیر زمان، آغا کریم خان، عبدالواحد بلوچ، لیاقت کلمتی، ظفر جدگال، ماما غلام اکبر بلوچ،سلیم خمیسانی، فاروق جدگال و دیگر نے شرکت کی۔