یوم دفا ع پاکستان کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے‘ عارف محمود

09 ستمبر 2017

کراچی( اسٹا ف رپورٹر ) 6 ستمبر یو م دفا پاکستان کی تاریخ کے اعزاز ت میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے یہ قوم کے بے مثال اتحا د و یکجہتی کا سنہری باب ہے۔ یہ یا د گار دن ہمیں اپنی مسلح افواج کی نا قابل شکست جرا ت وبہادری اور بے مثال قربانیوں کی یاد دلا تا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہا ر معرو ف کالم نگار ، سر پرست بزم شمیم، ادب اور عارف ٹریڈرز کے چیف ایگزیکیٹو عارف محمو د نے کراچی فاﺅنڈیشن اکیڈمی گلشن نو ر تیسر ٹاﺅن میں یوم دفاع کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم افواج پاکستان کے جوانوں کا دل سے احترام کر تے ہیں اور دشمن کے عزائم خاک میں ملا نے اور قوم کےلئے اپنی زندگیوں کو وقف کر نے پر ما در وطن کے تمام شہدا ءاور غا زیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔