جامشورو : غیرت کے نام پر شادی شدہ بہن کو آشنا سمیت قتل کر دیا

09 ستمبر 2017

جامشور و (آئی این پی ) جامشورو کے گاﺅں محمد یوسف کھوسو میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر سگی بہن اور 4بچوں کی ماں سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو جامشورو میں ایک شخص نے غیرت کے نام پر 4 بچوں کی ماں سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔دوہرے قتل کا واقعہ جامشورو کے گاﺅں محمد یوسف کھوسو میں پیش آیا جہاں اللہ داد نامی شخص نے اپنی بہن 28 سالہ شہناز بلیدی کو گلا دبا کر ہلاک کرنے کے بعد حسن بلیدی کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔حسن بلیدی رکشہ ڈرائیور تھا اور اللہ داد کے مطابق دونوں کے درمیان مبینہ طور پر غیر اخلاقی رشتہ قائم تھا۔ واقعے کے بعد ملزم اللہ داد نے مقامی تھانے میں جا کر گرفتاری دی اور پولیس کے سامنے قتل کا اعتراف بھی کیا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی)جامشورو عرفان بہادر نے تصدیق کی کہ دہرے قتل کا واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پولیس افسران کو دہرے قتل کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کردیا گیا۔
بہن قتل