فلور ملز سے اضافی ٹیکس وصولی کا نوٹیفکیشن معطل‘لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کیخلاف حکم امتناعی جاری کردیا

09 ستمبر 2017

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے پاکستان فلورملز سے اضافی ٹیکس وصولی کے خلاف دائر درخواست پرحکومت پنجاب کا اضافی ٹیکس وصولی کا نوٹیفیکشن معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا۔ فاضل عدالت نے حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان فلور ملز کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عامر سعید راں نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ حکومت نے فلورملز سے لیوی ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ غیرقانونی اضافے سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت حکومت کی جانب سے لیوی ٹیکس میں اضافہ کالعدم قرار دے۔ فاضل عدالت نے درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے اضافی ٹیکس وصولی کا حکومتی نوٹیفیکشن معطل کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کردیا اور پنجاب حکومت پنجاب سے جواب طلب کر لیا۔
نوٹیفکیشن معطل