کسووال: آئی جی پنجاب کی بغیر پروٹوکول آبائی گھر آمد، والدین، بھائی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی

09 ستمبر 2017

کسووال (نامہ نگار) آئی جی پنجاب عارف نواز بغیر پروٹول کے اپنے آبائی گاﺅں 18/14-L پہنچ گئے جہاں اپنے والدین اور بھائی کی قبر پر فاتحہ خوانی کی۔ شہریوں نے آئی جی پنجاب عارف نواز سے مطالبہ کیا کہ اقبال نگر کے قریب چیک پوسٹ پر عملہ تعینات کر کے فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ جرائم میں کمی ہو سکے اور کسانوں منڈیوں سے واپس آتے ہوئے اپنی محنت پسینے کی کمائی کو بحفاظت گھر لا سکیں۔
آئی جی / گھر آمد