گوجرانوالہ: پیشی سے واپسی پر مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان قتل

09 ستمبر 2017

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلح افراد نے تاریخ پیشی سے واپس جاتے ہوئے نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ دھلے کے علاقہ راجکوٹ میں تین مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تاریخ پیشی بھگت کر گھر واپس جانیوالے نوجوان خرم شہزاد کو قتل کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر دھلے پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ پولیس کے مطابق چند ماہ قبل تھانہ کینٹ اور اروپ کے علاقوں سے تین سر کٹی نعشیں برآمد ہوئی تھیں جن کا مقدمہ ظفر عرف ظفری اور خرم شہزاد کیخلا ف درج ہوا تھا ظفر عرف ظفری پو لیس مقا بلے میں مارا گیا تھا جبکہ خرم شہزاد مقدمات میں ضمانت پر رہا ہو گیا تھا۔ گزشتہ روز خرم شہزاد تاریخ پیشی سے واپس گھر جا رہا تھا جسے راستے میں تین ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔
نوجوان قتل