آزاد کشمیر اور پی پی آئی بی میں پن بجلی کو فروغ دینے کا معاہدہ

09 ستمبر 2017

اسلام آباد (نوائے و قت رپورٹ) آزاد کشمیر میں پن بجلی کی پیداوار کو فروغ دینے کا معاہدہ ہو گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پن بجلی پیداوار کا معاہدہ حکومت آزاد کشمیر ا ور پی پی آئی بی (پرائیویٹ پاور اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ) کے درمیان ہوا پی پی آئی بی آزاد کشمیر میں 50 میگاواٹ تک پن بجلی منصوبہ لگانے میں مدد دے گی۔ معاہدے پر ایم ڈی پی پی آئی بی اور سیکرٹری بجلی آزاد کشمیر نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت وفاقی حکومت پن بجلی منصوبے کیلئے ضمانت فراہم کرے گی۔
معاہدہ