پولیس گروپ گریڈ 20، 19 اور 18 کے 15 افسروں کو ایف آئی اے بھجوانے کی سفارش

09 ستمبر 2017

اسلام آباد ( آئی این پی ) پولیس گروپ کے 16 افسران کی ایف آئی اے میں تعیناتی کی درخواست منظور، پولیس سروس سے ایف آئی اے میں جانے والوں میں گریڈ 20 کے 4 اور گریڈ 19 کے 9 افسران شامل ہیں ۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق وفاق کی جانب سے 16 پولیس افسران کی وفاقی تحقیقاتی ادارے فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی ( ایف آئی اے ) میں تعیناتی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے ۔ تعیناتی کے خواہشمند افسران میں نیب کراچی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جواد احمد بھی شامل ہیں ۔ جن پولیس افسران کی ایف آئی اے میں تعیناتی کی درخواست منظور کی گئی ہے ان میں گریڈ 20 کے محمد اعظم ، شکیل درانی ، ڈاکٹر عامر شیخ اور منیر شیخ شامل ہیں ۔ جب کہ گریڈ19 کے 9 افسران میں یونس چانڈیو ، سلیم شاہ ، محمد وصی حیدر ، مجاہد اکبر اور دیگر شامل ہیں ۔
افسران/ سفارش