باچا خان نے عدم تشدد کے فلسفہ پر عمل پیرا ہو کر فرنگیوں کا مقابلہ کیا: بیگم نسیم ولی

09 ستمبر 2017

پشاور (آئی این پی) بیگم نسیم ولی خان نے کہا ہے کہ باچا خان اور ان کے ساتھیوں نے عدم تشدد کے ذرےعے فرنگیوں کا مقابلہ کیا۔ عدم تشدد کے فلسفے پر عمل پیرا ہو کر ہی ظلم و جبر اور تشددکا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ ولی باغ چارسدہ میں اے این پی کی رکنیت فارم پر کرنے کے موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک کی سربراہی میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مروجہ اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے اخلاص کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں اور مشکل وقت میں کارکن ہی پارٹی کے کام آتے ہیں۔ اس موقع پر لونگےن ولی خان نے بھی اے این پی کا رکنیت فارم پُر کیا۔ بیگم نسیم ولی خان نے کہا کہ اے این پی ولی اے این پی میں ضم ہو چکی ہے۔ انہوں نے تمام کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ اے این پی کا رکنیت فارم پر کر کے باقاعدہ طور پر اس کا حصہ بن جائیں۔
بیگم نسیم ولی خان

آئین سے زیادتی

چلو ایک دن آئین سے سنگین زیادتی کے ملزم کو بھی چار بار نہیں تو ایک بار سزائے ...