کلثوم نواز کے حق میں دستبرداری کیلئے کیپٹن صفدر کا امیدوار اے این پی سے رابطہ

09 ستمبر 2017

لاہور (خصوصی رپورٹر) بیگم کلثوم نواز کے حق میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار امیر بہادر خان ہوتی کو دستبردار کروانے کیلئے مسلم لیگ (ن) لیبر ونگ کے مرکزی صدر و رکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدر عوامی نیشنل پارٹی کے دفتر پہنچ گئے۔ انہوں نے امیر بہادر خان ہوتی کو بیگم کلثوم نواز کے حق میں دستبردار کرانے کیلئے ان سے درخواست کی۔ امیر بہادر خان ہوتی نے کہا کہ کیپٹن صفدر اور بیگم کلثوم نواز کا بہت احترام ہے تاہم انکی دستبرداری کا فیصلہ پارٹی قیادت کریگی۔ انہوں نے اس سلسلے میں ان سے رابطہ کرنے کا کہا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امیر بہادر خان ہوتی دستبرداری کیلئے اصولی طور پر رضامند ہوگئے ہیں تاہم حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کی منظوری سے ہوگا۔
دستبرداری/ رابطہ