کراچی: طیارے میں 2 خطرناک قیدیوں کی موجودگی پر مسافروں کا احتجاج، پرواز کو واپس بلانا پڑا

09 ستمبر 2017

کراچی (آن لائن) طیارے میں 2 خطرناک قیدیوں کی موجودگی کے باعث مسافروں کے شدید احتجاج پر پی آئی اے کی پرواز کو رن وے سے واپس بلانا پڑا۔ جمعرات کے روز کراچی سے اسلام آ باد پرواز پر دو خطرناک قیدیوں کو اسلام آباد لے جایا جا رہا تھا۔ مسافروں کو اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے طیارے میں شدید احتجاج شروع کردیا جس پر پرواز کو رن وے سے واپس بلا کر دونوں قیدیوں کو طیارے سے اتار دیا گیا۔ بعد میں پرواز تقریباً نصف گھنٹے تاخیر سے اسلام آباد روانہ ہوئی۔
مسافر احتجاج