ماضی کے مقابلہ میں آج کا پاکستان زیادہ پرامن اور محفوظ ہے‘ شہباز شریف

09 ستمبر 2017

لاہور (اےن اےن آئی) وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف نے کہا ہے کہ بےرون ملک بسنے والے پاکستانی اوورسےز نہےںبلکہ وطن عزےز کے عظےم سفےر ہےں اور پنجاب حکومت نے ان کے مسائل کےفوری ازالے کے لئے اوورسےز پاکستانی کمےشن بنایاہے جس نے مختصر عرصے کے دوران بےرون ملک مقےم پاکستانےوں کے مسائل اور شکاےات کے ازالے کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں اوریہ کمےشن مکمل بااختےار ہے اور اس کمیشن کے قیام سے بیرون ملک پاکستانیوں کو ان کاوہ حق دیا گیاہے جس سے وہ عر صہ دراز سے محروم تھے اوراب کوئی بھی بیرون ملک مقیم پاکستان کے عظیم سفیروں کی جائیداد یا رقم پر ہاتھ صاف نہیں کرسکتا۔وہ لندن مےں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔ وزےراعلیٰ محمد شہباز شرےف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دےارغےر مےں لاکھوں کی تعدادمےںرہنے والے عظےم سفےر وں کے مسائل کے حل کےلئے قائم کےے گئے ادارے ”اوورسےزپاکستانےز کمےشن پنجاب “کی کارکردگی لائق تحسےن ہے اور جس جذبے اورمحنت کے ساتھ ےہ ادارہ کام کررہا ہے اگرملک کے دیگر ادارے اسی جذبے اورلگن کے ساتھ کام کرنے کا عہد کرلےں اورپوری قوم ےکجان دوقالب ہوکرفےصلہ کرلے توےقےنا ملک کے حالات سالوں مےں نہےں بلکہ ہفتوں مےں بدل جائےں گے اورپاکستان کو درپےش چےلنجز اورمسائل حل ہوجائےں گے۔ انہوں نے کہا کہ سابق دور مےں توانائی بحران حل کرنے کے حوالے سے کوئی اقدام نہےں اٹھاےا گےا بلکہ بدترےن مجرمانہ غفلت برتی گئی جس کا خمےازہ پوری قوم کو بھگتناپڑا ۔بجلی کی کمی کے باعث معےشت ،زراعت اورصنعت تباہ ہوئی ، بے روزگاری اورغربت کا طوفان کھڑا ہوا ،لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے دن رات ایک کرکے توانائی بحران پر توجہ مرکوز کئے رکھی اورآج پاکستان میں لوڈشیڈنگ کاجن قابو میں آچکاہے اورماضی کے مقابلے میں آج پاکستان ترقی یافتہ ،پرامن اورمحفوظ ہے۔ محمد شہباز شریف نے خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺکی سرکاری تصاویر بنانے والے فوٹو گرافر شیخ عظمت کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔