الیکشن کمیشن ارکان اسمبلی کو لاہور کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت دے، کرمانی

09 ستمبر 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستانیوں کے محسن اور ہیرو ہیں، پاکستانی قوم اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتی۔ جمعہکو اپنے ایک بیان میں آصف کرمانی نے کہا کہ نواز شریف نے پاکستان اور پاکستانیوں کی 33سال خدمت کی ہے۔ نواز شریف نے بطور وزیراعظم ہمیشہ ملکی وسائل کارخ عوام کی طرف موڑا۔ نوازشریف پاکستانیوں کے محسن اور ہیرو ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے محسنوں کو کبھی نہیںبھولتی۔این اے 120 کے عوام کلثوم نواز کوبھاری اکثریت سے جتوائیں گے۔ عوام نواز شریف سے اپنی لازوال محبت اور عقیدت کا اظہار کریں گے۔شیر کانشان جیت کا نشان ہے این 120ضمنی الیکشن میں انشاءاللہ شیر ہی جیتے گا۔ الیکشن کمیشن اراکین اسمبلی کو این اے 120 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کی اجازت دے۔