آرمی چیف نے کالعدم تنظیم کے 4دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
راولپنڈی (صباح نیوز) آرمی چیف نے فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 4 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے دہشت گرد عام شہریوں کے قتل قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھےآئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد عام شہریوںکے قتل قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج کے اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے۔ کالعدم تنظیم کے دہشت کردوں میں ریاض احمد، حفیظ الرحمان، محمد سلیم اور کفایت اللہ شامل ہیں۔ دہشت گردوں نے 16 افراد کو قتل اور 8 کو زخمی کیا۔ یہ دہشت گرد مختلف تعلیمی اداروں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔ ان کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں چلایا گیا۔ جرم ثابت ہونے پر فوجی عدالتوں نے انہیں سزائے موت سنائی تھی۔ اب آرمی چیف نے ان کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ریاض احمد پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکاروں پر حملوں اور گورنمنٹ مڈل اسکول علی گرامہ کو تباہ کرنے میں ملوث ہے۔ دہشت گرد حفیظ الرحمان 3 شہریوں کے قتل اور محمد سلیم مسلح افواج پر حملے میں ملوث رہا ہے جس میں 4 فوجی جوان شہید ہوئے تھے۔ جب کہ دہشت گرد کفایت اللہ بھی مسلح افواج پر حملے میں ملوث ثابت ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی عدالتوں نے 23 مزید مجرموں کوقید کی مختلف سزائیں بھی سنائی ہیں۔