کرپشن کیس‘ ڈپٹی چیئرمین نیب کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع

09 ستمبر 2017

اسلام آباد (وقائع نگار) شریف خاندان کے خلاف کرپشن کیسز کی منظوری دینے والے ڈپٹی چئرمین نیب کی عبوری ضمانت مےں 20ستمبر تک توسےع کردی گئی ہے ڈپٹی چےئرمےن امتےاز تاجور نے ضمانتکی درخواست کی۔ سنےئیر جج سےنٹرل کی عدالت نے ملزم امتےاز تاجور کی عبوری ضمانت مےں بےس ستمبر تک توسےع کردی ہے عدالتی کاروائی کے بعد امتےاز تاجور کے ساتھ آئے نےب کے نمائندوں نے انہےں مےڈےا سے چھپانے کی کوشش کی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو زودو کوب بھی کےا واضح رہے کہ ڈپٹی چےئرمےن امتےاز تاجور کے خلاف نادرا مےں تعےناتی کے دوران لاجسٹک فنڈز کا ناجائز استعمال سرکار ی رقوم سے رشتہ داروں کو مہنگے تحائف دےنے سمےت دےگر سنگےن نوعےت کے الزامات پر اےف آئی اے مےں مقدمہ درج ہوچکا ہے جس کے خلاف امتےاز تاجور نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کررکھا ہے۔