کوئٹہ:: سینئر نائب امیرجمعیت اہلحدیث مولانا ابوتراب ، بیٹے محافظ سمیت اغوا
لاہور (خصوصی رپورٹر) مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سازش کرنے والے عدلیہ اور الیکشن کمشن کے پیچھے چھپتے ہیں۔ سازشیوں کا سب کوپتہ ہے کہ باقی وقت بتائے گا۔ وہ گزشتہ روز ماڈل ٹاﺅن H-180 میں اجلاس کے دوران گفتگو کررہی تھیں۔ اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، سینیٹر آصف کرمانی، ناصر ڈار، کرن ڈار سمیت این اے 120 میں کشمیری برادری کے معروف افراد موجود تھے۔ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ عوام نے نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ این اے 120 سے مسلم لیگ ن الیکشن جیتے گی۔ مسلم لیگ ن کا مستقبل روشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کا پہلا کیس ہے جس میں سزا پہلے ہوگئی ریفرنس بعد میں آیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ڈرنے والے یا گھبرانے والے نہیں۔ راجہ فاروق حیدر و دیگر نے این اے 120 میں مقیم کشمیریوں کی بیگم کلثوم نواز کے حق میں انتخابی مہم پر اطمینان کا اظہار کیا۔