پروفیسر مشتاق شعبہ مائیکرو بائیولوجی بلوچستان یونیورسٹی کے چیئرمین نکلے

09 ستمبر 2017

کوئٹہ (آئی این پی )کوئٹہ سے انصار الشریعہ سے تعلق کے شبہ میں گرفتار پروفیسر مشتاقبلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے شعبہ مائیکرو بائیولوجی کے چیئرمین نکلے۔ آئی ٹی یونیورسٹی ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر مشتاق آئی ٹی یونیورسٹی کوئٹہ کے ملازم اورشعبہ مائیکرو بائیولوجی کے چیئرمین ہیں۔پروفیسر مشتاق چار سال سے یونیورسٹی میں تدریس سے وابستہ ہیں ۔ وہ یونیورسٹی کے بیچلر ہاسٹل میں ہی قیام پذیر تھے ۔ادھرجامعہ بلوچستان کے رجسٹرار طارق جوگیزئی نے کہا ہے کہ گرفتار پروفیسر مشتاق کاجامعہ بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی وہ جامعہ میں ملازم ہیں۔