پابندیوں، دبا¶ کے ساتھ شمالی کوریا سے مذاکرات بھی جاری رہنے چاہئیں: چین

09 ستمبر 2017

بیجنگ (اے پی پی) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ پابندیوں اور دبا¶کے ساتھ ساتھ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت اور مزاکرات کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہئیے۔ چین کے خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں رونما ہونے والی حالیہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ضروری اقدامات اختیار کرنے چاہئیں۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ پابندیوں اور دباوکے ساتھ ساتھ شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت اور مزاکرات کا سلسلہ بھی جاری رہنا چاہئیے۔ واضح رہے کہ چین شمالی کوریا کا سب سے بڑا سفارتی اور اقتصادی اتحادی ہے اور ا±س کا خیال ہے کہ محض شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں کو مزید سخت کرنے سے بحران کی کیفیت میں کمی نہیں ہو گی۔