فیروز والہ: خاتون کی پراسرار ہلاکت کا معمہ حل، شوہر نے قتل کیا

09 ستمبر 2017

فیروزوالہ( نامہ نگار)صدر مریدکے پولیس نے ایک ماہ قبل اندھے قتل کی واردات کا سراغ لگا کر معمہ حل کر لیا۔ مقتولہ خاتون کا قاتل اس کا شوہر نکلا بتایا گیا ہے کہ رکھ ککراں والی گوجرانوالہ کے رہائشی الیاس نے دوسری شادی سے منع کرنے پر اپنی بیوی یاسمین طاہر ہ پر تشدد کرکے اسے ہلاک کر دیا بعد میں قتل کو چھپانے کے لیے اس کی نعش اپر چناب نہر میں پھینک دی ۔ صدر مریدکے پولیس کو مقتولہ کی نعش یکم اگست کو جوئیاں والا نہر سے ملی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر نا معلوم افراد کے خلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر دیا۔