پولیس عوام کے تحفظ کیلئے رات دن کوشاں ہے: آئی جی
لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان نے کہا ہے کہ پولیس فورس لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کے لئے دن رات کام کر رہی ہے اور پولیس کے 1400افسر اور جوان فرض کی راہ میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود عوام کی نظر میں پولیس کا امیج بہتر نہیں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ رویوں میں تبدیلی لائی جائے اور اخلاقیات کوفروغ دیا جائے۔ ا تھانوں میں آنے والے سائلین سے خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے جبکہ جرائم پیشہ افراد سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ پولیس جوانوں کے ڈیلی الائونس2005ء کی بجائے سال 2017ء کے مطابق کر دیئے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہداء کے ورثا کی فلاح اور بہتری کے کاموں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز بہاولپور میں پولیس دربار سے خطاب میں انہوں نے کہا پولیس افسران وملازمین عوام سے قریبی رابطہ کو یقینی بنائیںتاکہ ان کے تعاون سے جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کی جا سکے۔