سیکھم سے لاپتہ 2 سالہ بچے کی نعش شرقپور نہر سے برآمد
فیروزوالہ( نامہ نگار)مریدکے کے علاقہ سیکھم میں ایک روز قبل پرُ اسرار طور پر لا پتہ ہونے والے دو سالہ بچے کی نعش شرقپور کے قریب نہر سے ملی۔ بتایا گیا ہے کہ سیکھم کے رہائشی محنت کش سعید احمد کا بیٹا دو سالہ عبدالاحد گھر کے باہر کھڑا تھا اچانک لا پتہ ہو گیا جس کی تلاش کی گئی مگر سراغ نہ مل سکا۔ دوسرے روزے معصوم بچے کی نعش شرقپور کے گائوں ہچکی پور نہر سے ملی پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ تاہم پولیس پر اسرار بچے کی ہلاکت کا سراغ نہ لگا سکی۔