مختصر عدالتی خبریں

09 ستمبر 2017
مختصر عدالتی خبریں

لاہور (وقائع نگار خصوصی+ اپنے نامہ نگار سے) اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر بھرتی کے لئے عمر کی حد یکم جنوری 2017ء مقرر کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری پراسیکوشن سمیت چیئرمین پی پی ایس سے جواب طلب کر لیا۔٭3 لاکھ روپے ایڈوانس لینے کے باوجود صوفہ کشن اور پردے نہ دینے پر مقامی کمیٹی کے خلاف 10 لاکھ روپے ہرجانہ کا کیس دائر۔٭کسٹم حکام کی جانب سے شہری کی گاڑی ضبط کرنے کے خلاف دائر درخواست پر شہری کی گاڑی فوری طور پر ریلیز کرنے کا حکم ٭پولیس کی مبینہ غیر قانونی حراست سے شہری کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر پولیس رپورٹ کی روشنی میں ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم ۔٭پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم خرم شہزاد کو ذاتی رنجش کی بنیاد پر فیل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ڈین جامعہ پنجاب کو 15 روز میں معاملے کی انکوائری کا حکم۔ ٭بیوی کو تحفے میں دیئے گئے پلاٹ کی واپسی کیلئے دائر درخواست میں بیوی ہی پلاٹ کی اصل مالک قرار ۔ ٭پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی جانب سے ایم ایس ریلوے ہسپتال کی ماسٹر ان ہاسپیٹل مینجمنٹ ڈگری رجسٹر نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست گزار پروموشن کیلئے لسٹ میں شامل کرنے کا حکم ٭لگژری ٹیکس کیخلاف دائر درخواست پر سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم ٭ایل ڈی اے کی جانب سے ایکوائر کی گئی اراضی کا معاوضہ ادا نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری ۔

مختصر عدالتی خبریں

لاہور ( اپنے نامہ نگارسے)سیشن عدالت نے تین بچے والد سے لیکر ماں کے حوالے کر ...