نئی نسل کو مشرقی آداب سے بھی روشناس کرانا ہو گا ، طلال چوہدری

09 ستمبر 2017

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نئی نسل کو تعلیمکے ساتھ ساتھ مشرقی آداب سے بھی روشناس کرانا ہو گا ،پڑھی لکھی قومیں نعرے نہیں کارکردگی دیکھتی ہیںاور اچھی قیادت کو منتخب کرتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کالج برائے خواتین ایف سکس میں عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ملک میں سیاست میں گالم گلوچ کا نہیں کارکردگی کا مقابلہ ہونا چاہئے،پڑھی لکھی قوموں کی نشانی اچھی قیادت کو منتخب کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے وفاق میں تعلیمی سہولیات کی بہتری کیلئے بنیادی کام کیاہے،نئی نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مشرقی آداب سے بھی روشناس کرانا ہو گا ،2018تک اسلام آباد کے تمام سکولوں میں جدید سہولیات فراہم کر دی جائیں گی۔طلال چوہدری نے کہا کہ ذاتیات پر تنقید کی بجائے کارکردگی سے مقابلہ کیا جانا چاہیئے صرف کارکردگی کے مقابلے سے پاکستان کو آگے لے کر جایا جا سکتا ہے ۔