برمی مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے، ریلیاں

09 ستمبر 2017

اسلام آباد (وقائع نگارخصوصی)جمعیت علماءاسلام (ف)کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کے اپیل پر ملک بھر میں آج امریکی کی دھمکیوں اور میانمار میں مسلمانو ں پر بدترین مظالم کے خلاف یوم احتجاج منایاگیا ،مساجد میں علماءخطبا ءنے احتجاجی قرار دادمیں امریکی صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا اور بر ما میں نہتے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر عالمی اداروں اور او آئی سی کے کردار کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔لاہور عبد الکریم روڈ پر احتجاجی مظاہرے کی قیادت جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان،حافظ ابوبکر چوہدری ،محمد افضل خان ،حافظ شاہد اسرار ،حافظ عبد الواجد اور دیگر نے کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ بر ما میں مسلمانوں کا قتل عام کھلی دہشت گر دی ہے عالمی قوتیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں جے یو آئی مظلوم بر ما کے مسلمانوں کے دکھ ودرد میں برابر کی شریک ہے انہوں نے کہاہے کہ امریکی صدر کے بیان نے جے یو آئی کے مو¿قف کو سچا ثابت کر دیا ہے کہ امریکہ کسی کادوست نہیں بلکہ اپنے مفادات کا دوست ہے۔ مر کزی میڈیا آفس کے مطابق کئی شہروں میںاحتجاجی مظاہرے بھی ہوئے مختلف شہروں میں پارٹی راہنماﺅں مولانا حافظ حسین احمد،مولانا فضل علی حقانی ،مولانا عبد القیوم ہالیجوی ،مولانا محمد یوسف ،سید فضل آغا ،محمد اسلم غوری ،حاجی شمس الرحمن شمسی ،مفتی ابرار احمد ،مولانا راشد خالد محمود سومرو ،مولانا شجاع الملک مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن نے بھی خطاب کیا ۔ مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ پاکستانی قوم اپنے ملک کی حفاظت کر نا جا نتی ہے پاکستانی قوم ایک بہادر اور جرا¿ت مند قوم ہے انہوں نے کہاکہ قوم متحد ہے دشمن کی پالیسیوں کے خلاف قوم میں کوئی اختلاف نہیں انہوں نے کہاکہ امریکی صدر کا بیان پاکستا ن کی سلامتی پر حملہ ہے جے یو آئی کے راہنماﺅںمولانا فضل علی حقانی ،مولانا عبد القیوم ہالیجوی ،مولانا محمد یوسف ،سید فضل آغا ،محمد اسلم غوری ،حاجی شمس الرحمن شمسی ،مفتی ابرار احمدنے کہاکہ ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیئے پوری قوم متحد ہے اگر کسی جار حیت کی کوشش کی گئی تو پاکستانی عوام امریکی فوج کا ہر محاذ پر مقابلہ کر نے کے لیئے تیار ہے۔ مولانا راشد خالد محمود ،مولانا شجا ع الملک،مولانا ڈاکٹر عتیق الرحمن ،مولانا عبد اللہ جتک اوردیگر راہنماﺅں نے احتجاجی اجتماعات سے خطاب نے کہاکہ خارجہ پالیسی کا قبلہ درست کر نے کی ضرورت ہے ۔ مختلف مساجد میں جمعہ کے اجتماعات سے مولانا نعیم الدین ،حافظ اشرف گجر ،مفتی عزیز الرحمن ،مولانا مفتی عقیل خاں،مولانا عبد الودود شاہد،مولانا شبیر احمد عثمانی ،حافظ نصیر احمد احرار ،قاری زبیر اکمل اور دیگر نے کہاکہ پوری قوم امریکی صدر کے بیان کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پاکستان علماءکونسل (زاہد قاسمی)کی اپیل پر ملک بھر میں”یوم یکجہتی مظلومین برما “منایا گیا۔ مختلف شہروں میں برماکے مظلوم مسلمانوں پر ہونے والے انسانیت سوز مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور ریلیاں نکالی گئی۔ جمعہ کے اجتماعات میں برمی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کیخلاف مذمتی قرار دادیں منظور کی گئی۔ پاکستان علماءکونسل سے منسلک ملک بھر کے علماء،خطباء،آئمہ نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ ،او،آئی،سی اور پاکستان کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی رکوانے کیلئے فوری طور پر عملی اقدامات کریں۔پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین اور ممبر اسلامی نظریاتی کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے جامع مسجد گول میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برما کے معصوم اور بے گناہ مسلمان ریاستی اداروں کی طرف سے ظلم و بربریت کا شکار ہیں جس سے میانمار میں نام نہاد جمہوری قیادت بے نقاب ہوچکی ہے۔ دریں اثناءپاکستان علماءکونسل لاہور کے زیر اہتمام جامع مسجد نہر والی جلو موڑ لاہور میں برما کے مظلوم مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت علماءکونسل پنجاب کے رہنماﺅں حافظ محمد امجد،مولانا محمد مشتاق لاہوری،حافظ سعید احمد میو،حافظ محمد اسماعیل ، مولانا رسال الدین آزاد،مولانا شفیق الرحمن نقشبندی نے کی۔مظاہرے کی قیادت ڈویژنل صدر مولانا گلزار احمد آزاد،ضلعی صدر مولانا عبید اللہ حیدری،مولانا اعجاز عثمانی ودیگر نے کی۔

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی )روہنگیامیں مسلمانوں پر وحشیانہ مظالم کے خلاف مجلسوحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اعلان پراسلام آباد، لاہور، کراچی،کوئٹہ،پشاور،آزادکشمیر،ملتان،سکردو ،گلگت،فیصل آباد اور پارہ چنار سمیت ملک کے مختلف شہروں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جن میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔شرکا نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ” میانمار حکومت اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی بے حسی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے کہا کہ روہنگیا مسلمانوں کی قتل گاہ بن چکا ہے ۔حکومتی سرپرستی میں انسانوں کو مولی گاجر کی طرح کاٹا جا رہا ہے۔انسانیت کی پامالی کے بدترین واقعات دل و دماغ پر تیر بن کر وار کر رہے ہیں۔مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی ریلی اسلام آباد G-6/2سے نکالی گئی۔جس کی قیادت مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ تمام مسلم ممالک برمی حکومت سے سفارتی اور اقتصادی تعلقات کے بائیکاٹ کا اعلان کریں۔ریلی کے اختتام پر مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اسلام آباد یو این او میں احتجاجی قرار داد بھی پیش کی۔وفد میں علامہ اصغر عسکری،علامہ علی اکبر کاظمی، ملک اقرار حسین اور نثار فیضی شامل تھے۔

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )آل پاکستان مسلم لیگ علماءو مشائخ ونگ کے زیراہتمام برما کے روہنگیا مسلمانوں پر وحشیانہ تشدد کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت اے پی ایم ایل علماءمشائخ ونگ کے چیف آرگنائزر علامہ محمد اعباس عابد نے کی۔مظاہرین میں مولانا غلام مرتضیٰ سلمانی، علامہ نذیراحمدعسکری، علامہ قمرحسین، علامہ شاہد سیالوی، قاری امتیاز، قاری منصور، قاری عقیب، قاری وحید، علامہ محمد اظہر، علامہ محمد مجیب، ناصر لغاری، جاوید مغل،صاحبزادہ ریاض، سردارامان، مجیب کیانی،نواب علی،ڈاکٹر صوفیہ،سیدہ فردوس اور پارٹی کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہرمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے اے پی ایم ایل کے ر ہنماﺅں نے حکومت سے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں عالمی سطح پر آواز بند کرنے اور برما سے سفارتی تعلقات کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔