سچل سرمست سیمینار12 ستمبرکو ہو گا

09 ستمبر 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)اکادمی ادبیات پاکستان کے زیراہتمام شاعرِ ہفت زبان سچل سرمست کی شاعری اور پیغامِ محبت کے حوالےسے سیمینارمورخہ 12ستمبر2017بروز منگل، 4بجے سہ پہر، اکادمی ادبیات پاکستان کے کانفرنس ہال میں منعقد کیا جائے گا۔ صدارت ڈاکٹر عبد الغفار سومروکریں گے۔انجنےئرعامر حسن، وفاقی سیکرٹری قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن، مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ اختر درگاہی، سیکرٹری ، بیدل یادگار کمیٹی، کلیدی مقالہ پیش کریں گے۔ ڈاکٹر محمد قاسم بگھیو، چےئرمین ، اکادمی ادبیات پاکستان، خطبہ استقبالیہ اور سیمینار کا تعارف پیش کریں گے۔ احمد سلیم، حفیظ خان، ڈاکٹر حاکم علی برڑو، ڈاکٹر منظور ویسریو اور فرخ یار اظہار خیال کریں گے۔