پاک ترک سکول میں یوم دفاع کی تقریب
اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت میں قائم پاک ترک سکول جی ٹین ٹو نرسری برانچ میں یوم دفاع کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کرایا گیا جسمیں سکول پرنسپل ،اساتذہ اور پری نرسری ،نرسری اور کے جی گروپ کے بچوں نے پاک فوج کی وردیاں اور دیگر لوازمات کے ساتھ شرکت کی ۔گزشتہ روز جی ٹین ٹو برانچ میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کے یوم دفاع کے حوالے سے پروگرام کرائے گئے ،اس موقع پر سکول میں زیر تعلیم بچوں نے ٹیبلوز پیش کیے جبکہ ملی نغمہ جات پر بچوں نے پرفارمنس کی جبکہ پروگرام کے اختتام پرشریک بچوں میں انعامات اور میڈل تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے جی ٹین ٹوبرانچ کی پرنسپل غالیہ ارغوان نے نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوم دفاع کے حوالے سے تفصیلات سے انہیں آگاہ کیا اور چھ ستمبر کی جنگ اور پاکستانی فوج بالخصوص ائیرفورس کے بارے میں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا۔