لوک ورثہ میں آج ندیم اور شنبم کی فیچر فلم پہچان دکھائی جائے گی

09 ستمبر 2017

اسلام آباد (کلچرل رپورٹر) لوک ورثہ کے منڈوا کلب نے ڈائریکٹر‘ فلم ساز اور سکرپٹ رائٹر پرویز ملک کے فن کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے آج ہفتہ کو ان کی بنائی ہوئی فیچر فلم ”پہچان“ کی نمائش کا اہتمام کیا ہے۔ منڈوا کلب کے انچارج اعجازگل کے مطابق فلم لوک ورثہ کے میڈیا سنٹر میں شام چھ بجے سے 9 بجے شب تک دکھائی جائے گی۔ فلم پہچان 1975ءمیں ریلیز کی گئی تھی۔ جس میں اس وقت کے مرکزی ایکٹرز ندیم اور شبنم کے علاوہ صبیحہ‘ قوی اور مندر سعید نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ فلم میں نامور گلوکارہ ناہید اختر کا گایا ہوا گانا ”اﷲ اﷲ کیا کرو“ اپنے وقت کا مقبول ترین گانا تھا۔