اکابرین اہل سنت کا تحریک ختم نبوت میں جاندار کردار ہے

09 ستمبر 2017

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)تحریک لبیک یا رسول اللہ انٹرنیشنل کے صوبائی امیر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے جامع مسجد نورمدینہ آئی ایٹ فور میں جمعة المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے ،اسکا تحفظ ہر مسلمان پر لازم اور ضروری ہے ،برما کے مسلمانوں کی حماےت ونصرت کے لئے مسلم حکمرانوں کو غیرت کا مظاہرہ کرنا چاہئے، مظلوم مسلمان بھائیوں کی مدد کرنا ہم سب پر لازم اور ضروری ہے ،قائد ملت اسلامیہ امام الشاہ احمد نورانی ؒ قومی اسمبلی میں قرار داد ختم نبوت کے محرک اعظم تھے ،دیگر باقی اسمبلی کی بھرپور تائید سے قادیانیوں کو غےر مسلم اقلیت قرار دیا گیا ، اکابرین اہل سنت کا تحریک ختم نبوت میں جاندار اور فعال کردار ہے ، قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کرنے کا اعزاز امام الشاہ احمد نورانی ؒ کے حصے میں آیا ، قرآن وحدیث سے یہ بات ثابت ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان لانا دین کی بنیاد ہے اس کا منکر دائرہ اسلام سے خارج ہے اور اسی پر اجماع امت ہے ،برما کے مسلمانوں سے اظہار ےکجہتی کے لئے تحریک لبیک یارسول اللہ انٹرنیشنل، پاکستان سنی تحریک اور مرکزی جماعت اہلسنت کا مشترکہ احتجاج 10ستمبر اتوارسہ پہر 3بجے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے ریکارڈ کرایا جائے گا ،جمعة المارک کے بعدبرما کے مسلمانوں کے حق میں خصوصی دعا کی گئی۔