کشمیریوں کی داخلی تحریک کو دہشت گردی سے جوڑنا کسی طرح درست نہیں، ڈاکٹر خالد محمود

09 ستمبر 2017

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں ہندوستان کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود وہاں کے نوجوان مرد وزن اور ننھی بچیوں نے اپنے نازک ہاتھوں میں پتھر اٹھا کر ہندوستان کی فوج کے خلاف علمبغاوت بلند کیا ہے ،کشمیریوں کی داخلی تحریک کو دہشت گردی سے جوڑنا کسی طرح سے بھی درست نہیں کشمیری اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حق خودارادیت کی جدوجہد کررہے ہیں ،اہل پاکستان اور پاکستان کی قومی قیادت تمام اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے پشتیبانی کا حق ادا کرے ،مقبوضہ کشمیر میں ہندوستان کے مظالم میں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے عالمی برادری مسئلہ کی سنگینی کا تدارک کرتے ہوئے کردار ادا کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین کشمیر کمیٹی مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاﺅس اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق،کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی ،سینئر سفارتکار عبدالباسط ،حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی ،ممبر قومی اسمبلی چوہدری محمد خادم،مولانا سعید یوسف سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا ۔