پاک فوج پاکستانی قوم کیلئے شہ رگ کا درجہ رکھتی ہے‘ عبدالحفیظ لون

09 ستمبر 2017

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) ”پوری قوم ستمبر 65 ءکے شہیدوں اور غازیوں کو سلام عقیدت پیش کرتی ہے انہوں نے کل ہمارے آج کے لئے قربان کر دیا‘ ہمارے جوانوں نے بہادری و جرات کی لازوال داستانیں رقم کرکے دشمن کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا“ ان خیالات کا اظہار نوجوانوں کی عالمی و سماجی تنظیم پاکستان ویلفیئر کونسل راولپنڈی ٹوکیو کے بانی و مرکزی صدر بین الاقوامی سماجی کارکن‘ روٹری انٹرنیشنل کے ایوارڈ یافتہ عبدالحفیظلون جاپان والا نے یہاں یوم دفاع کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میجر عزیز بھٹی جیسے سرفروشوں نے بھارتی فوج کی جانب سے لاہور پر قبضہ کے خواب چکنا چور کر دیئے۔ اس کے لئے ہمیں اپنی بری‘ بحری اور فضائی افواج کو جدید اسلحہ اور اعلیٰ تربیت سے لیس کرنا ہوگا عبدالحفیظ لون جاپان والا نے کہا کہ جنگ ستمبر میں ہماری افواج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن اور جدید اسلحہ کے حامل بھارت کو عبرتناک شکست محض جذبہ ایمانی کے ساتھ دی۔ ہماری فوج نے فضائی اور بحری برتری منوائی جبکہ بری فوج نے شجاعت اور بہادری کے لازوال کارنامے سرانجام دیئے۔ وطن کے سجیلے جوانوں جنگ 65ءکے جانباز مجاہدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی بہترین صورت یہ ہے کہ تمام نوجوانوں کےلئے فوجی تربیت لازمی قرار دی جائے بھارت جیسے مکار دشمن کا مقابہل کرنے کےلئے ریزرو مجاہد فورس تشکیل دی جائے جو 10 لاکھ سے زائد ہونی چاہئے۔